جرائم و حادثات

جموں کشمیرمیں بھیانک حادثہ 38 ہلاک 17 زخمی۔ دلخراش ویڈیو وائرل

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے کشتواڑ سے جموں جانے کے دوران ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ بس میں جملہ میں قریب 56 مسافرین سوار تھے جن میں سے 36 کی موت ہوگئی اور17 زخمی بتائے گئے ہیں۔

 

یہ حادثہ ر ڈوڈہ ضلع کے آسار علاقہ میں ترنگل کے قریب پیش آیا جہاں بس 250 میٹر نیچے کھائی میں گرپڑی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانکاری کے مطابق اس راستہ پر تین بسیں ایک ساتھ گزرر رہی تھیں اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں یہ حادثہ ہوا۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

 

ضلع ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ڈوڈہ سمیت دیگر کئی افسران جی ایم سی ڈوڈہ پہنچ گئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button