این آر آئی

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کا اجلاس اور تہنیتی تقریب

ریاض ۔ کے این واصف

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض نے اپنے 162ویں میعادی اجلاس اور تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا۔ اجلاس کی صدارت محمد سیف الدین نے کی۔ ڈاکٹر سعید نواز نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ دیگر امور کی انجام دہی میں جن اراکین نے رولز ادا کئے ان میں عبدالقدوس جاوید، محمد سیف الدین، سید مبارک حسین، سید عتیق احمد شامل تھے۔

اجلاس کے دوسرے حصہ، تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ٹوسٹ ماسٹر ڈی ٹی ایم محمد مبین نے کہا کہ پچھلے ہفتہ ریاض Area1 کے تقریری مقابلے منعقد ہوئے جس میں بزم اردو کلب نے شاندار کامیابیاں درج کروائیں۔ ان مقابلوں میں کلب کے سینئر اراکین ڈاکٹر سعید محی الدین نے دو اور محمد سیف الدین نے ایک انعام حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں بزم اردو کلب کے جن دیگر اراکین نے ذمہ داریان نبھائیں اور سرٹیفکیٹ حاصل کئے ان میں سید عبد الحامد، کے این واصف اور سید عتیق شامل تھے۔

کلب کی اس شاندار کامیابی کی تہنیتی تقریب کے ڈنر سے قبل کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا گیا۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے صدر محمد سیف الدین کے اختتامی کلمات اور ھدیہ تشکر پر یہ محفل اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button