تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کے خلاف بی جے پی کے ہی ایک سینئر لیڈر جتیندر ریڈی کا ٹویٹ _ پارٹی قائدین میں ہلچل

حیدرآباد _ 29 جون ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے خلاف بی جے پی کے سینئر لیڈر و محبوب نگر کے سابق ایم پی جتیندر ریڈی نے ایک متنازعہ ٹویٹ کیا ہے۔  ان کا ٹویٹ  تلنگانہ بی جے پی میں ہلچل پیدا کردیا ہے۔

 

جیتندر ریڈی  نے ٹویٹ میں ایک ویڈیو کو شیر کرتے ہوئے کیا کہ تلنگانہ بی جے پی قیادت کو اس طرح کے سلوک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں ایک شخص ٹرالی میں بھینس کو چڑھانے کے لئے اسے لات مار رہا ہے جیتندر ریڈی نے اس ویڈیو  کا عنوان دیا کہ تلنگانہ بی جے پی کو اس کی ضرورت ہے۔ تھوڑی دیر بعد انہوں نے اسے ڈیلیٹ کر کے دوبارہ پوسٹ کر دیا۔ مزید یہ کہ اس ٹویٹ میں امیت شاہ، بی ایل سنتوش اور سنیل بنسل جیسے سرکردہ لیڈروں کو ٹیگ کیا گیا ہے۔

 

حال ہی میں تلنگانہ بی جے پی کے قائدین کے درمیان اندرونی اختلافات اور بنڈی سنجے کو صدارت سے ہٹا دینے کی خبریں بڑے پیمانے پر سننے کو مل رہی ہیں۔ اس وقت جیتندر ریڈی کا ٹویٹ ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button