تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو دو حلقوں گجویل اور کاماریڈی سے الیکشن ہار جائیں گے: محمد علی شبیر

حیدرآباد _ کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر  نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے آیندہ اسمبلی انتخابات میں گجویل کے علاوہ کاماریڈی سے بھی  مقابلہ کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ آج گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو گجویل میں اپنی امکانی شکست کے خوف سے کاماریڈی سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کئے ہیں۔ لیکن ان کا دعوٰی ہے کہ وہ دو حلقوں گجویل اور کاماریڈی سے ہار جائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے انھیں میناریٹی ڈیکلریشن کی تیاری کرنے والی کمپنی کا چیرمین مقرر کیا ہے آج کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اقلیتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی کو بعض افراد اپنے مشورے دئے ہیں اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کانگریس پارٹی نے 4 فیصد مسلم تحفظات فراہم کئے تھے اور چندرشیکھرراو حکومت نے 12 فیصد تحفظات کا اعلان کیا لیکن آج تک نہیں دئے گئے۔

 

واضح رہے کہ آج چیف منسٹر سی آر نے بی آر ایس امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ تلنگانہ بھون میں 115 امیدواروں کی فہرست جاری کرنے والے کے سی آر نے واضح کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں کاماریڈی سے گجویل کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ سی ایم کے سی آر نے واضح کیا کہ وہ قائدین کی درخواست پر ہی کاماریڈی سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button