تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کی انتخابی سرگرمیوں کا عملاً آغاز ۔نریندر مودی کا 8 اپریل کو حیدرآباد کا دورہ

حیدرآباد:وزیر اعظم نریندر مودی 8 اپریل کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے اور 11,355 کروڑ روپے کے مختلف انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کے مطابق، مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ وزیر اعظم حیدرآباد اور تروپتی کے درمیان وندے بھارت ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری نے حکام کو ہدایت دی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 8 اپریل کو شہر حیدرآباد کے دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ تمام محکمہ آپسی تال میل  سے کام کریں۔

اس سال کے آخر میں طے شدہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی تیاریوں کو 8 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ حیدرآباد سے فروغ ملنے کا امکان ہے جس کے دوران وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

بی جے پی لیڈروں کو امید ہے کہ پی ایم مودی کا دورہ اسمبلی انتخابات میں ان کے حوصلے بلند کرے گا۔امکان ہے کہ وزیراعظم تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) پیپر لیک مسلہ پر بھی بی آر ایس حکومت پر تنقید کریں گے جس نے ریاستی سیاست کو گرما دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button