تلنگانہ

جی او 317 اور 46 سے متعلق شکایات درج کروانے نیا ویب پورٹل شروع کرنے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد _ 6 جون ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے جی او 317 اور 46 سے متعلق ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے نیا ویب پورٹل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں حکومت نے ملازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ مذکورہ جی اوز سے متعلق اپنی شکایات اس ویب پورٹل پر کریں

 

۔واضح رہے کہ ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد جے وی 317 اور 46 کے متاثرین کو انصاف دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ اس خصوص میں ریاستی وزراء دامودر راج نرسمھا، سریدھر بابو اور پونم پربھاکر کی قیادت میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

 

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ایک نئے ویب پورٹل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button