انٹر نیشنل
سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا
جدہ _ 6 جون ( اردولیکس) سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا۔ 7 جون جمعہ کو یکم ذوالحجہ ہے یوم عرفہ ہفتہ 15 جون کو ہوگا۔اور عیدالاضحٰی 16 جون کو ہوگی۔ گلف نیوز کی اطلاع کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم عرفہ ہفتہ 15 جون جبکہ عیدالاضحیٰ اتوار 16 جون کو ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلطنت عمان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ 8 جون اور عیدالاضحٰی 17 جون کو ہوگی