نیشنل

مسلم نوجوان کا سرمنڈھوا کردرخت سے باندھ کر پٹائی۔ جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر کیا گیا مجبور۔ اترپردیش میں افسوس ناک واقعہ کا ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں ایک مسلم نوجوان کی درخت سے باندھ کر پٹائی کی گئی اوراسے جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبورکیا گیا۔ اس نوجوان کی شناخت ساحل کے طور کی گئی ہے۔ یہ واقعہ بلند شہر ضلع میں میں پیش آیا۔ اشرار نے 23 سالہ نوجوانوں کو درخت سے باندھ کراسے پیٹا اورجے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا اس کا آدھا سر بھی منڈھوا دیا گیا۔

 

 

معلوم ہوا ہے کہ اس نوجوان کو مبینہ طورپرچوری کے الزام میں پکڑ لیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 13 جون کو ضلع کے کاکود تھانہ علاقہ میں پیش آیا، ہفتہ کو اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے اس شخص کے والد کی شکایت کی بنا پر مقدمہ درج کرکے دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button