جنرل نیوز

جرنلسٹ ملے پولا نریندر میموریل اسپورٹس کمیٹی نظام آباد کے زیر اہتمام کھیلوں کا انعقاد 

بار کونسل ممبر راجندر ریڈی، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

نظام آباد:27/جنوری (پریس نوٹ) جرنلسٹ ملے پولا نریندر میموریل اسپورٹس کمیٹی نظام آباد کے زیر اہتمام پولیس پریڈ گراؤنڈ نظام آباد میں (33ویں)دو روزہ منعقدہ کرکٹ، کیاریم اور شٹیل مقابلوں کابار کونسل ممبر و سینئر ممتاز قانون داں مسٹر ایم راجندر ریڈی ایڈوکیٹ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کھیلوں کا افتتاح کیا

 

۔ اس موقع پر جرنلسٹ ملے پولا نریندر میموریل اسپورٹس کمیٹی نظام آباد، چیرمین مسٹر ڈی سائیلو، آرگنائزرس ملے پولا نرسیا، ملے پولا چاری، ملے پولا نوین نے کھیلوں کے انعقاد عمل میں لاتے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اس افتتاحی کھیلوں کے مقابلے میں سینئر جرنلسٹ و ریاستی جرنلسٹ یونین ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر احمد علی خان، پنچاریڈی سریکانت، پی ٹی سرینواس، منڈے موہن، دیویندر، بھومیش اور دیگر سینئر جرنلسٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر بار کونسل رکن راجندر ریڈی نے جرنلسٹ نریندر کے دیہانت کے 33ویں برسی کے موقع پر صحافیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد عمل میں لانا بہترین اقدام ہے

 

۔ انہوں نے کہاکہ جرنلسٹ ہمیشہ اپنے پیشہ سے وابستہ رہتے ہوئے خبروں کے حصول و ترسیل اور اشاعت اور ٹیلی کاسٹ کیلئے مصروف رہتے ہیں اور کام کے تئیں ذہنی دباؤ کا بھی شکار رہتے ہیں۔ ان حالات میں صحافیوں کیلئے کھیلوں کا انعقاد عمل میں لانا اور انہیں ذہنی و جسمانی طورپر راحت پہنچانے کے لئے اقدامات کرنا بہترین کوشش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button