نیشنل

راہل گاندھی ایک اورتنازعہ میں گھر گئے۔ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے ” flying kiss فلائنگ کس”دینے کا لگایا الزام: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: کانگریس کے قائد راہل گاندھی ایک اورتنازعہ میں گھر گئے۔ وہ منی پور کے مسئلہ پر حکومت پر شدید تنقید کے بعد ایوان سے چلے گئے۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے راہل گاندھی پر جوابی حملہ کیا۔ لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے سمرتی ایرانی نے کہا کہ راہل گاندھی نے جاتے وقت غیر مہذب اشارہ کیا۔

 

 

انھوں نے کہا کہ ایوان میں خواتین ارکان کی موجودگی کے باوجود راہل گاندھی نے ” فلائنگ کس” دیا ہے۔ سمرتی ایرانی نے مزید کہا کہ اس طرح کی بے عزتی اس ملک کے ایوان میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔ مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے نے میڈیا کو بتایا کہ تمام خواتین ارکان کو فلائنگ کس دینے کے بعد راہل گاندھی وہاں سے چلے گئے۔ یہ ارکان کی سراسر بدتمیزی ہے۔ یہ ایک ممبر کء غیر مہذب حرکت اور غیر مہذب رویہ ہے۔

 

 

سینئر ارکان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی پارلیمنٹ کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا… یہ کیسا رویہ ہے؟ وہ کیسا لیڈر ہے؟ اسی لیے ہم نے اسمبلی اسپیکر سے سی سی ٹی وی فوٹیج لینے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی شکایت کی ہے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہونے کے بعد آج پہلی مرتبہ لوک سبھا پہنچے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button