تلنگانہ

نظام آباد ضلع کے جنگلاتی علاقہ کمرپلی میں بندوق کے ساتھ ایک وی آر اے گرفتار 

نظام آباد (کمرپلی)25اگسٹ (محمد یوسف الدین خان/ اردو لیکس) جنگلاتی علاقے میں بندوق کے ساتھ گشت کرنے والے ایک وی آر او کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے اس ریمانڈ کردیا محکمہ جنگلات رینج آفیسر بی رویندر نے بتایا کہ عنایت نگر گاؤں کے وی آر اے ٹونیکی راجنا جنگلاتی کے علاقے میں بندوق لے کر گھوم رہا تھا جنگلاتی علاقہ میں کی بیٹ آفیسر نوین راج نے بیس کیمپ کے عملے کے ساتھ گشت کرتے ہوئے بندوق لے کر گھومنے والے شخص جس کی شناخت وی آر اے این راجنا کی حیثیت سے کی گئی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی جس پر این راجنا نے عہدیدار وں کو وہ بتایا کہ وہ وی آر اے ہے اور پرندوں کا شکار کر رہا تھا۔ اس کے اقبال جرم پر رینج آفیسر بی رویندر نے آس کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اس سے شخص کو جیل بھیج دیا علاوہ ازیں دوسری جانب پولیس نے اس کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button