نیشنل

حجاب پر پابندی کے کیس کا سپریم کورٹ کل جمعرات کو سنائی گی فیصلہ

نئی دہلی _ 12 اکتوبر ( اردولیکس) سپریم کورٹ جمعرات 13 اکتوبر کو کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

22 ستمبر کو جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ نے اس معاملے میں 10 دن تک دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

 

دلائل کے دوران، درخواست گزاروں کے کئی وکیلوں نے دلیل دی کہ مسلم لڑکیوں کو حجاب پہن کر کلاس روم میں جانے سے روکنے سے ان کی تعلیم خطرے میں پڑ جائے گی کیونکہ وہ کلاسوں میں جانا بالکل بند کر سکتی ہیں۔کچھ وکیلوں نے یہ بھی زور دیا تھا کہ اس معاملے کو پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے پاس بھیجا جائے۔

 

ریاست کرناٹک کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا تھا کہ بی جے پی کی زیرقیادت کرناٹک حکومت کا اس سال کے شروع میں اس معاملے پر ریاست بھر میں ہنگامہ آرائی کے بعد منظور کیا گیا حکم  غیر جانبدار تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button