نیشنل

ممبئی میں 6 مقامات پر بم رکھنے کی اطلاع سے سنسنی

ممبئی: ممبئی میں 6 مقامات پر بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے کئی مقامات پر تلاشی لی اور اس سلسلے میں کیس درج کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو کسی اجنبی نے فون کیا اور بتایا کہ ممبئی میں چھ مقامات پر بم رکھے گئے ہیں، جس کے ساتھی پولیس کرائم برانچ ،اینٹی ٹیررزم اسکواڈ کے عہدہ دار متحرک ہو گئے اور بڑے پیمانے پر تلاشی لی گئی لیکن کہیں سے بھی کوئی قابل اعتراض شئے دستیاب نہیں ہوئی جس پر انہوں نے راحت کی سانس لی۔

 

پولیس نے اس سلسلے میں کس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے اور فون کرنے والے کی تلاش کی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک پولیس ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر یہ فون کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button