نیشنل

بہار کے مظفر پور ضلع کی ندی میں کشتی الٹ جانے سے 11 افراد لاپتہ _ ڈوب جانے والوں میں اسکولی بچے بھی شامل

پٹنہ _ 14 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) بہار کے ضلع مظفر پور کے بھٹگاما گاؤں کی ندی میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔ اس حادثہ میں ڈوبنے والے ایک درجن اسکولی بچوں اور دوسرے لوگوں کو بچا لیا گیا، جب کہ11 افراد بشمول اسکولی بچے لاپتہ ہیں

 

۔ لاپتہ ہونے والے تمام بچے اور لوگ قریبی گاؤں مدھور پٹی کے رہنے والے ہیں، جب کہ ان میں سے ایک بھٹگاما کا پنٹو، جس نے لوگوں کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی، وہ بھی ڈوب گیا۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موٹر گاڑیوں کے ساتھ تلاشی مہم چلائی ۔ شام 7 بجے تک لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔کشتی کا ملاح اس واقعہ میں محفوظ رہا اور چار افراد کی جان بچانے کی انتھک کوشش کی۔ ڈی ایم، ڈی ڈی سی، ایس ڈی ایم کے ساتھ رکن پارلیمنٹ اجے نشاد اور رکن اسمبلی نرنجن رائے بھی موقع پر پہنچے اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔

 

اطلاعات کے مطابق جمعرات کو تقریباً 10 بجے مدھور پٹی گاؤں کی ندی میں تقریباً 30 لوگ ایک کشتی میں سوار تھے ۔یہ کشتی بھتگاما گھاٹ کی طرف جا رہی تھی ۔ کشتی میں لاڑ ہائی اسکول میں دسویں جماعت کا فارم بھرنے والے طلباء شامل تھے۔

 

اس واقعہ کے بعد کی گئی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کشتی پر سوار 11 افراد لاپتہ ہیں اور ان کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ واقعہ کے تقریباً دو گھنٹے بعد این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اور تقریباً ایک بجے موٹر گاڑیوں کے ساتھ تلاشی مہم شروع کی۔ لاپتہ افراد کا شام سات بجے تک کوئی سراغ نہیں مل سکا، گاؤں والوں کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد میں بہت سے اسکول کے لڑکے اور لڑکیاں بلور ہائی سکول میں فارم بھرنے گئے تھے، ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو بھٹگاما میں پی ڈی ایس کی دکان سے راشن خریدنے کشتی کے ذریعے آئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button