جنرل نیوز

خستہ حالت سڑکوں کے خلاف اوٹکور میں کانگریس قائدین کا دھرنا

اوٹکور : 04 اگست (اردو لیکس) حلقہ اسمبلی مکتھل کے اوٹکور منڈل میں مکتھل حلقہ کانگریس پارٹی کے قائدین نے مکتھل حلقہ میں سڑک کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلے میں ایم ایل اے چٹم رام موہن ریڈی کے رویہ کے خلاف ایک احتجاج منظم کیا۔ اس موقع پر مکتھل کانگریس انچارج کے۔

 

پرشانت کمار ریڈی کی قیادت میں اوٹکور منڈل مستقر میں دھرنا پروگرام انجام دیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے ایم ایل اے چٹم رام موہن ریڈی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ جب ایم ایل اے ولم پلی گرام پنچایت کا سنگ بنیاد رکھنے گئے تھے ولم پلی کے گاؤں والوں نے ایم ایل اے سے بی ٹی روڈ کے مسئلہ پر سوال کیا تو ایم ایل اے کے حامیوں نے ولم پلی  کانگریس پارٹی کے لیڈروں اور عوام کو دھکیل دیا

 

اس کے علاوہ منڈل کے کئی گاؤں میں سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کے۔پرشانت کمار ریڈی نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی ایم ایل اے کو اتنا لاپرواہ نہیں دیکھا۔اس پروگرام میں اوٹکور منڈل کانگریس پارٹی کے قائدین، کارکنان، منڈل ورکنگ گروپ، کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین، کارکنان اور دیگر متعلقہ گاؤں کے علاوہ کوکو شنکر عظیم محمد عرفات امجد ٹیلر ملے پلی اشوک ولمپلی نارائنا پیدا جٹرم رمیش نرگرتی جئےپا گجالپا راملو کولور شانتھاپا آنند راج نرسملو پگیڈیماری سلیمان حنیف چنہ پورلا کرشنیا انجپا اوٹکور منڈل کے اہم کارکنوں نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button