اسپشل اسٹوری

کروڑ پتی بھکاری، ممبئی میں ہے زاتی مکان، کارپوریٹ اسکول میں پڑھتے ہی بچے۔آمدنی‌جان‌کر چونک جائیں گے

ممبئی: بہت سے لوگ سڑکوں پر، سگنل، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن کے علاوہ مساجد اور مندروں کے پاس بھیک مانگ کرزندگی گزارتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بھیک مانگ کر زندگی گزارنے والوں میں سے بعض کروڑ پتی بھی ہیں..؟ آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ ریاست مہاراشٹر کے ایک شخص نے بھیک مانگ کر کروڑوں روپئے جمع کئے اوراس نے جائیداد بھی خرءدی ہے۔

 

 

ممبئی سے تعلق رکھنے والا بھرت جین بھیک مانگ کر زندگی گزارتا ہے۔ خاندان کے مالی حالات کی وجہ سے اس نے اپنی پڑھائی درمیان میں ہی روک دی تھی، اس کے بعد وہ بھیک مانگنے لگا۔ وہ ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگا کرتا ہے۔ اس طرح اس نے کروڑوں روپئے جمع کئے۔ اپنے بچوں کو وہ کارپوریٹ اسکول میں تعلیم دلوا رہا ہے۔ ساتھ ہی وہ ڈوپلیکس مکان میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے ممبئی میں کئی جگہ جائیدادیں بھی خریدی ہیں۔ ساتھ ہی اس نے رئیل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کی۔ اس کا شمار دنیا کے دولتمند بھکاریوں میں ہوتا ہے فی الحال اس کے پاس موجود جائیداد کی قیمت 7.5 کروڑ روپے بتائی گئی ہے

 

 

جین کا ممبئی میں ڈبل بیڈروم فلیٹ ہے جس کی قیمت 1.2 کروڑ روپے ہے۔ تھانے میں اس کی دو دکانیں ہیں۔ ان کے ذریعے اسے 30 تا 40 ہزار روپے ماہانہ کرایہ کی صورت میں آمدنی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ بھیک مانگ کر روزانہ 2000 روپے سے زیادہ کماتا ہے۔ وہ ماہانہ 60 ہزار تا 75 ہزار روپے کماتا ہے۔ اس کی جملہ ماہانہ آمدنی سافٹ ویئر کمپنی کے ملازم کی تنخواہ سے زیادہ ہے۔ فی الحال وہ اپنی بیوی، بچوں، بھائی اور والد کے ساتھ پریل علاقے میں ایک ڈوپلیکس مکان میں رہتا ہے۔اتنا کمانے کے باوجود اس نے گداگری نہیں چھوڑی وہ اب بھی بھیک مانگتا ہے۔ گھر والوں نے اسے کتنا ہی کہا کہ وہ یہ کام بند کر دے لیکن اس نے ایک نہ سنی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس پیشے کو نہیں چھوڑنا چاہتا جس نے اسے کروڑ پتی بنادیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button