جنرل نیوز

بی سی بوائز ہاسٹل کے عہدیداروں پر ضلع کلکٹر نظام آباد کی برہمی _ ویلفیر گرلز اقامتی اسکول، بی سی بوائز ہاسٹل کی اچانک تنقیح 

نظام آباد: 13/ ستمبر (اُردو لیکس) ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے آج موپال منڈل کے کنجر گاؤں میں سرکاری ویلفیر گرلز اقامتی اسکول اور بی سی بوائز ہاسٹل کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے اس ہاسٹل میں مناسب صاف صفائی نہ ہونے اور جنگلی جھاڑیوں کے اگانے پر متعلقہ عہدیداروں پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ 10 دنوں میں ان کاموں کو درست کرنے کی ہدایت دی۔ بصورت دیگر ان کے دوسرے دورہ کے موقع پر اس طرح کے نقائص نظر آنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے پہلے ویلفیر گرلز اقامتی اسکول کا معائنہ کرتے ہوئے باورچی خانہ، ڈرامیٹری اسٹور روم اور بیت الخلاء کی سہولت، طلباء کو فراہم کئے جانے والے مڈڈے میل، اسٹور روم میں ذخیرہ چاول، دالیں، پکوان کا تیل وغیرہ کا باریک بینی کے ساتھ معائنہ کیا۔ ضلع کلکٹر نے ہاسٹل میں مقیم طالبات جو معمولی صحت کی خرابی کے باعث آرام کررہی تھی ان کی صحت اور طبی خدمات کو فراہمی پر استفسار کیا اور عہدیداروں کو معیاری علاج فراہم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔

 

انہوں نے دسویں جماعت اور انٹر سال دوم کے کلاس رومس کا موں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلباء سے ان کی تعلیمی صورتحال، صبح کا ناشتہ اور دوپہر کے کھانے و دیگر سہولتوں کی فراہمی سے متعلق استفسار کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات اپنے تعلیمی دور کے دوران تعلیم پر سخت محنت کریں گے تو ان کا مستقبل تابناک ہوگا اور وہ اپنے خاندانی طرز کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت ضائع کئے بغیر منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں۔ سیل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال سے اجتناب کریں۔ اس موقع پر بی سی ویلفیر آفیسر نرسیا، اقامتی اسکول پرنسپل مادھو یلتا، موپال ایم پی او اقبال احمد خان و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button