تلنگانہ

تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں23سالہ کم عمر طالب علم کی ہارٹ اٹیک سےموت

کورٹلہ میں23سالہ کم عمر نوجوان طالب علم کی ہارٹ اٹیک سےموت

وقفہ وقفہ سے واقعات میں اضافہ۔احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ذی اثر افراد کی اپیل.

 

کورٹلہ 8/جون (محمد چاند پاشاہ) کورٹلہ شہر کے محلہ حیدر گوڑہ سے تعلق رکھنے والا کم عمر نوجوان طالب علم محمد ماجد کی قلب پر حملہ کے سبب موت واقع ہوگئی

 

۔تفصیلات کے مطابق شہر کورٹلہ کے حیدر گوڑہ محلہ سے تعلق رکھنے والے محمد ساجد کے اکلوتے فرذند محمد ماجد 23سالہ ڈگری طالب علم جنہوں نے سینے میں درد اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی جس پر انہیں دواخانے میں شریک کیا گیا جہاں نوجوان کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔پسماندگان میں والدین کے علاوہ دو بہنیں  ہیں۔

 

صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ محمد چاند پاشاہ،محمد انور صدیقی صدر مینارٹی رپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کورٹلہ،محمد نعیم نائب صدر ٹاؤن کانگریس و نمائندہ کونسلر، محمد عبدالخالق صدر وقف پروٹیکشن کمیٹی کورٹلہ،محمد وسیم ضلعی نائب صدر اقلیتی سیل کانگریس پارٹی،احمد عبدالقیوم سابقہ رکن بلدیہ کورٹلہ، محمد نجیب الدین نے کم عمر نوجوان کی قلب پر حملے کے سبب موت پر اپنی جانب سے اظہار تعزیت کی۔ اور ایسے واقعات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج بےحد ضروری قرار دیا۔انہوں نے احتیاطی اقدامات کیے طور چہل قدمی،دوڑ، ورزش، کھیل کود، پرتوجہ دینے اور کولیسٹرول بڑھانے والی غذاؤں سے پرہیز کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button