جنرل نیوز

جمعیۃ علماء ہند ضلع سرسلہ کی جانب سے 15 فروری کو جامع مسجد کتاپلی منڈل گمبھیراؤ پیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ

کاماریڈی جمعیت کی جانب سے  عامۃ المسلمین سے جوق در جوق شرکت و استفادہ کی اپیل

محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے مطابق قاری مجاھد صدیقی جنرل سکریٹری جمعیت علماء گنبھی راؤ پیٹ نے کاماریڈی دفتر جمعیت پہنچ کر پروگرام کی دعوت دی اور تفصیلات سے واقف کرواتے ہوے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ضلع سرسلہ و انتظامی کمیٹی جامع مسجد کتاپلی کے زیراہتمام حضرت حافظ فہیم الدین منیری صاحب دامت برکاتہم (نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ و آندھرا) 15 فروری 2023ء بروز بدھ صبح 10تا ظہر بمقام جامع مسجد کتاپلی منڈل گمبھیراؤ پیٹ انشاء اللہ عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا، جس میں صوبہ کے مایہ ناز علماء کرام بالخصوص محترم مولانا مفتی محمود زبیر صاحب دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ تلنگانہ وآندھرا) ومحترم مولانا فصیح الدین ندوی صاحب دامت برکاتہم (ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی تلنگانہ وآندھرا وصدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد) حضرت مولانا مفتی خواجہ شریف صاحب مظاہری (صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک) حضرت مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی دامت برکاتہم (صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی و رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی تلنگانہ و آندھرا) و دیگر علماء کرام کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے نیز بحیثیت مدعوئین خصوصی جناب الحاج سید عظمت علی صاحب (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاما ریڈی) شرکت فرمائیں گے

عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گزارش صدر اراکین جمعیۃ علماء ہند ضلع سرسلہ ومسلمانان کتاپلی وگھمبیراؤ پیٹ

مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں

8247710505__9966616960

متعلقہ خبریں

Back to top button