جنرل نیوز

حیدرآباد، گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں نما کے محمد جہانگیر نے 200 میٹر دوڑ میں حاصل کیا دوسرا مقام

حیدرآباد:جناب احمد حسین سعید ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں نما کی اطلاع کے بموجب آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے موقع پر محکمہ تعلیمات کی جانب سے منعقدہ مقابلوں میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ لیول پر گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں نما کے طالب علم محمد جہانگیر متعلم دسویں جماعت نے 200 میٹر دوڑ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ایک خصوصی تقریب میں حیدرآباد ڈی ای او شریمتی آر روہنی نے انھیں میڈل سے سرفراز کیا  محترمہ حفیظہ بیگم پی ای ٹی اسکول ھذا نے اس طالب علم کو تیار کیا تھا۔انھیں اس ایوارڈ ملنے پر اساتذاہ کرام جناب سید نوید اختر، جناب مجتبی محی الدین، جناب صابر حسین اور دیگر نے مبارکبادی پیش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button