نیشنل

ملک کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں _ تین دن میں لو لگنے سے بہار اور یو پی میں 98 لوگوں کی موت

نئی دہلی _ 18 جون ( اردولیکس) ملک بھر کے کئی ریاستوں میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے خاص طور پر شمالی ہند کی ریاستوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گرمی کی شدت اور درجہ حرارت میں اضافہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف تین دن کے اندر اترپردیش اور بہار میں لو لگنے کے واقعات میں 98 لوگوں کی موت ہوگئی۔

 

جون کے مہینے میں بھی شمالی ہند میں گرمی کی لہر کا اثر زیادہ ہے۔ خاص طور پر اتر پردیش میں زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں گزشتہ تین دنوں میں وہاں سن اسٹروک کی وجہ سے 54 افراد کی موت ہوگئی ۔ صرف بلیا ضلع میں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دوسری جانب بہار میں سن اسٹروک سے 44 افراد کی موت ہو گئی ہے، وہاں کے حکام نے اس بات کا  انکشاف کیا ہے۔

 

یوپی کے کئی حصوں میں کچھ دنوں سے درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ بالخصوص بلیا ضلع میں  تین دن تک سن اسٹروک کے باعث 400 افراد ہاسپٹل میں داخل رہے۔ اب تک 54 افراد کی موت چکی ہے ۔ 15 جون کو 23، اگلے دن 20 اور حال ہی میں 11 افراد  کی موت ہو گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button