جنرل نیوز

بھینسہ میں عیدالفطرکا بڑےجوش وخروش کےساتھ اہتمام

بھینسہ:-(نامہ نگارافروزخان ) بھینسہ شہر میں عید الفطر کا انتہائی جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ اس سال عید گاہ پر مسلمانوں کو سب سے بڑا مجموعہ جمع ہوا تھا جو بھینسہ کی عیدگاہ کی تاریخ میں اتنا بڑا مجموعہ نہیں دیکھا گیاکیونکہ بھینسہ کے علاوہ اطراف واکناف کے مواضعات کے مسلمانوں نے بھینسہ کے عید گاہ پر نماز عید ادا کی ۔ جبکہ عید گاہ پر نماز عید ٹھیک ساڑے آٹھ بجے ادا کی گئی ۔ معصوم بچے نئے ملبوسات میں عید گاہ پر پہنچ رہے تھے اور عید گاہ پر مسلمانوں کی زبر دست تعداد نماز کی ادائیگی کیلئے مختلف سواریوں کے زریعہ عید گاہ پہنچے۔ عید گاہ پر مولانا شاہدغفران قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ عید الفطر مسلمانوں کیلئے روزے اورنمازتراویح اور دیگر عبادات کے بدلے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے، اللہ کے جن نیک بندوں نے اجروثواب کی خاطر ایمان واحتساب کے ساتھ ماہ رمضان میں روزہ وتراویح سمیت عبادات کا اہتمام کیاتھا۔انہوں نےکہاکہ صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ نے سنت نبوی پرعمل پیراہونے کی وجہہ سے قرآن کو اپنی زندگی کا آئیڈیل اوردستورمانے کی وجہہ سے اللہ رب العزت انھیں ایسی کامیابی وترقی دی کہ زمین کے اکثر وبیشتر حصوں پروہی صاحبہ رضی اللہ عنہہ نےحکومتیں کی تھی انصاف کےعادلانہ نظم کوقائم کیاتھااورلوگوں کےدرمیان بھائی چارگی کا پیغام عام کیاتھا۔اورسبق دیا تھا کہ انسان انسان کا بھائی ہوتاہے اسکے ساتھ نیک سلوک کیاجائے۔مزیداس موقع پرانہون ملک ہندوستان میں مسلمانوں پرہورہیےظلم کےتعلق کہاکہ آج

چندفرقہ پرست طاقتوں نےاپنے مفادات کےحصول کےلیے ملک میں بدامنی اورنفرت کی آگ کو بھڑ کا رہیےہیں۔مسلمانوں پرفرقہ پرست طاقتیں اپنی قوت کااستعمال کرتے ہوئے ظلم وزیادتی کررہی ہے جوکہ غیرآئینی ہے۔یاد رکھو جو قوم بھی ظلم کےاوپر اترے گی رب کائنات اسکو تباہ وبرباد کردیےگا۔کیونکہ ظالم کواللہ رب العزت زمین پرزیادہ دیرتک پنپنےنہیں دیتاچاہیےہوں کوئی بھی قوم کیوں نہ ہوں۔اس کےرلاوہ انہوں نے تمام والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کےحل کےلیے والدین کوچاہیے کہ وہ اپنی اولاد کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سےآراستہ کرنےکوکہا۔اورکہاکہ دینی تعلیم ہوں توعقائدمضبوط ہوتےہیں لیکن آج اسلام کےعقائد پرمختلف جنگلی سورآج حملہ آورہورہیےہیں۔جس سے کئ مسلم بچوں اوربچیوں کے ایمان اور عقائد کوکچلنےکی سازیشیں کی جارہی ہے لہذا موجودہ دورکی امت کےایمان اورعقائدکی حفاظت کےلیے اپنی اولادکوتعلیم کا ہنرسےآراستہ کرنےکوکہا۔اورکہاکہ مسلمانوں کو اپنےتعلق کورب سےمضبوط کرنے کوکہا ۔خطاب کے بعد عید الفطر کی نماز حافظ منیر الدین امام و خطیب جامع مسجد نےادا کی۔ بعد نماز عید الفطر مسلمان ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی۔واضع رہیے کہ

عیدگاہ پر نائب صدرنشین بلد یہ محمد جا براحمد کی ہدایت پرعیدگاہ کمیٹی صدر فیض اللہ خان۔ محمدعبدالماجدرکن بلدیہ کے علاوہ دیگر مجلسی قائدین اور اراکین بلدیہ نے شب روز اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے عید گاہ پر ہرمکنہ سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کیئے۔ نمازیوں کی سہولتوں کی فراہمی میں محکمہ بلدیہ کی جانب سے بہتر اقدامات کیئے گئے۔ اس کےعلاوہ عید گاہ پر پولس کا معقول بندو بست اے ایس پی کانتی لال سبھاش پاٹل کی نگرانی میں حفاظتی انتظامات بڑے پیمانے پر کیئے گئے جبکہ سرکل انسپکٹر ایل شرینو ، سرکل انسپکٹر رولر چندر شیکھر اور سب انسپکٹران و دیگر پولیس جوان نما زعید کی ادائیگی کو لیکر کافی متحرک دیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button