تلنگانہ

فرقہ پرست طاقتوں کو کامیابی سے روکنے کے لئے حلقہ مدہول کے بی آر ایس امیدوار کو جماعت اسلامی بھینسہ کی تائید کا اعلان 

بھینسہ(نامہ نگارافروزخان)جماعت اسلامی ہند بھینسہ نے حلقہ مدہول کے بی آر ایس پارٹی کے امیدوارو جی وٹھل ریڈی کی تائید کے ضمن میں دفتر جماعت اسلامی پر ایک پروگرام منعقد کیاگیا پروگرام کا آغاز صدر ایس آئ او بھینسہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ بعدازاں جماعت اسلامی بھینسہ کی سیاسی کمیٹی کے کنوینر سید سرفراز نے جماعت اسلامی کا تعارف اور اسکی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی انھوں نے بتایا کہ مدہول حلقہ میں فرقہ پرست طاقت کو شکست دینے کیلئے جماعت اسلامی نے حلقہ مدہول کا ایک جامع سروے کیا بعد ازاں سروے رپورٹ دفتر جماعت اسلامی تلنگانہ کو روانہ کردی گئی جسکے بعد جماعت اسلامی تلنگانہ نے مدہول سے بی آر ایس امیدوار جی وٹھل ریڈی کے حق میں تائید کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

مزیدجماعت اسلامی بھینسہ سیاسی کمیٹی کنوینر سید سرفراز نے بتایا کہ مدہول حلقہ سے بی آر ایس امیدوار کی تائید کرنے میں جماعت اسلامی کا اپنا کوئی ذاتی مفاد شامل نہیں ہے بلکہ یہاں جو بھی مطالبات پیش کیئے گے حلقہ مدہول کے عوام کے مفاد میں پیش کیئے گے یہاں یہ بات بھی واضح کی جاتی ہیکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہیکہ مدہول حلقہ میں بی آر ایس امیدوار کو مکمل تائید حاصل ہورہی ہے بلکہ ترقی اور کام کی بنیاد پر جی وٹھل ریڈی سے اقلیتی طبقہ کا ایک گوشہ ناراض بھی ہے لیکن جماعت اسلامی نے فسطائی طاقت کو روکنے کیلئے بی آر ایس امیدوار کے حق میں تائید کا اعلان کیا اور جماعت اسلامی حلقہ مدہول کا کیڈراقلیتوں اور سیکولر برادران وطن کو بی آر ایس امیدوار وٹھل ریڈی کے حق میں اپنےووٹ کے استعمال کیلیے ترغیب دلاے گا۔ مزید انھوں نے جی وٹھل ریڈی سے مطالبہ کیا کے کہا کہ تیسری بار رکن اسمبلی منتخب ہونے پر دس طلباء کو یو پی ایس سی کی مفت کوچنگ دلوائی جائے جن میں چار غیر مسلم تین مسلم اور تین ایس سی ایس ٹی سے ہوں۔ اقلیتی اقامتی جونیر کالج میں اقلیتی اساتذہ کے تقرر کو صد فیصد یقینی بنایا جائے۔ فسادات میں نذر آتش کردیئے گئے مسلم مکانات کے مالکین کو ڈبل بیڈ روم مکانات دیئے جائیں۔ خان آٹو نگر کا علاقہ بارش سے ہر سال متاثر ہورہا ہے اسکا مستقل حل نکالاجائے۔ سنٹرل لائبریری جو شہر سے باہر ہے اسکو شہر میں منتقل کیا جائے۔ ضلع پریشد گرلز اسکول اردو میڈیم بھینسہ میں طالبات کی تعداد ذیادہ ہے جبکہ موجودہ عمارت تنگ دامنی کا شکوہ کررہی ہے لہذا مزید کمرے تعمیر کیے جائیں ۔ اردو اکیڈمی کمپیوٹر سنٹر کو بحال کیا جائے۔ سرکاری دواخانہ میں ڈاکٹروں کی صرف ایک شفٹنگ میں خدمات لی جارہی ہیں جو مریضوں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہی ہے لہذا ڈاکٹروں کی تین شفٹنگ میں خدمات لی جائے۔ اور چونکہ بھینسہ سرکاری دواخانہ ایک ایریہ اسپتال ہے اسی لیئے یہاں ایم آر آئی مشین کا انتظام کیا جائے ۔

 

چونکہ شہر میں ایم آر آئی نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ آئی ٹی آئی کالج کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ بے روزگار نوجوان اس کالج سے استفادہ حاصل کرسکے۔ آئی ٹی سل کا قیام عمل میں لایا جائے ہر سال پانچ سو نوجوانوں کیلئے جاب میلہ لگایا۔ شہر میں ایک بستی دواخانہ چل رہا ہے مزید دو بستی دواخانے ایک اویسی نگر اور ایک مارکٹ کے علاقہ میں قائم کیا جائے۔ مسلمانوں کیلئے دو ایکر پر مبنی اراضی قبرستان کیلئے منظور کی جائے ۔جسکی اشد ضرورت ہے۔ آنگن واڑی جو مسلم محلوں میں قائم کیئے جارہے ہوں اس کیلئے اقلیتی اساتذہ کے تقرر کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ مسلم کمیونٹی ہال قائم کرنے مسلم فنکشن ہال کی فوری تعمیر کرنے کا مطالبات کیے ۔ اسکے علاوہ جماعت اسلامی مدہول تجمل احمد امیر مقامی نے بھی مدہول مستقر کو ریونیو ڈیوژن کا درجہ دلوانے مدہول میجر گرام پنچائیت کو مونسپل میں تبدیل کرنے مارکٹ یارڈ کا قیام عمل میں لانے مستقل تعطل کا شکار مسلم فنکشن ہال کی تعمیر کرنے اور مسلم کمیونٹی کو حوالے کرنے اردو اکیڈمی کمپیوٹر سنٹر جسکو بند کردیا گیا فوری بحال کرنے شہر کی سڑکیں ڈرین لائٹنگ کے مکمل کاموں کو انجام دینے کا پر زور مطالبہ کیا گیا جس کے پر امیدوار رکن اسمبلی و بی آر ایس ضلعی صدر نرمل جی وٹھل ریڈی نے ان مطالبات کو شہر کی ترقی کیلئے اہم قرار دیا اور تیقن دیا کہ وہ رکن اسمبلی منتخب ہو نے پر ان تمام مطالبات کو پورا کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔

 

اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع نرمل ناظم ضلع منظور محی الدین، امیر مقامی مدہول تجمل احمد ورکن سیاسی کمیٹی، محسن خان رکن سیاسی کمیٹی ،مولوی اشرف علی کارکن کے علاوہ حلقہ مدہول کےارکان کارکنان متفقین ایس آئی او ، و معززین شہر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ برادر برکت علی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button