انٹر نیشنل

حج 2024- تمازت کم کرنے کے لیے مسجد نمرہ کے قریب سڑکوں پر سفید روغن لگایا گیا

ریاض ۔ کے این واصف

محکمہ موسمیات کے مطابق امسال ایام حج میں شدید گرمی کی توقع ہے۔ سڑک کی حدت میں کمی کرنے اور حجاج کو کسی حد تک راحت پہنچانےکے نئے انتظام کئے جارہے ہیں۔روڈ جنرل اتھارٹی نے عازمین حج کی سہولت اور عرفات میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے مسجد نمبر کے ارد گرد سڑکوں کو سفید کردیا ہے۔ روڈ اتھارٹی کے مطابق سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید روغن لگانے سے سطح کی حرارت میں میں 20 درجہ کمی ہوجاتی ہے۔

 

روڈ اتھارٹی کے ترجمان عبد العزیز العتیبی نے کہا ہے کہ سڑکوں پر لگایا جانے والا مخصوص روغن مقامی طور پر تیار ہوا ہے اور اس میں دھوپ کی حرارت کم جذب ہوتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ برس یہی تجربہ محدود رقبے پر کیا گیا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ منی میں جمرات جانے والے راستے پر یہی روغن لگایا گیا تو وہاں 12 سے 15 درجہ گرمی کم ہوگئی۔

 

امسال وسیع پیمانے پر تجربہ کیا جا رہا ہے جہاں مسجد نمرہ کے قریب کم و بیش 25 ہزار مربع میٹر پر روغن لگایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button