اسپشل اسٹوری

ایک ہی خاندان کے 7 افراد موٹر سائیکل پر کیسے ہوئے سوار۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: کار میں بھی 7 افراد بڑی مشکل سے سوار ہوسکتےہیں لیکن حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سات افراد پر مشتمل ایک خاندان ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو رہا ہے۔ اس واقعہ نے سوشل میڈیا پر لوگوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔

ٹویٹر پر بیوروکریٹ سپریا ساہو کی طرف سے اپ لوڈ کیے گئے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی موٹرسائیکل پر سامنے ایک بچے کے ساتھ بیٹھا ہے اور تین دیگر بچے اور دو خواتین گاڑی پر سوار ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔ جلد ہی ایک اور بچہ موٹر سائیکل پر ایڈجسٹ ہوتا ہوا نظر آتا ہے جس کے بعد خاندان کے باقی لوگ بھی موٹرسائیکل پر سوار ہو جاتے ہیں۔ یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نہ تو موٹر سائیکل پر سوار شخص اور نہ ہی خواتین نے ہیلمیٹ پہنا ہے۔

خاتون نے کیپشن میں لکھا "اسپیچ لیس” یہ ویڈیو کہاں کا ہے اس بات کا علم نہیں ہوسکا تاہم متہ چلا ہے کہ یہ منظر شمالی ہندوستان کا ہے۔بہت سے لوگوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر کے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button