سیما حیدر کو سچن مینا سے شادی کرنے پر نوئیڈا کی عدالت نے دی نوٹس
نئی دہلی _ 16 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) نوئیڈا کی عدالت نے پاکستان کی سیما حیدر کو نوٹس روآنہ کہ ہے جس نے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوکر نوئیڈا کے سچن مینا سے شادی کی تھی ۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر نے حال ہی میں اتر پردیش کے نوئیڈا کی فیملی کورٹ سے اس معاملے کو رجوع کیا تھا اور دعویٰ کیا کہ ان کی شادی باطل ہے۔ اس کی سماعت کرنے والی عدالت نے سیما حیدر کو نوٹس بھیج دیا۔ 27 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ۔ بعد ازاں آئندہ سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر نے الزام لگایا ہے کہ نوئیڈا کے شخص سچن مینا کے ساتھ ان کی شادی باطل ہے۔ جس کے پیش نظر غلام حیدر نے ایک بھارتی وکیل کی جانب سے نوئیڈا کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی
۔ غلام حیدر کی جانب سے بھارتی وکیل مومن ملک نے دلائل دیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیما حیدر کی غلام حیدر سے طلاق نہیں ہوئی۔ اس پس منظر میں سچن کے ساتھ اس کی شادی کو باطل کہا جاتا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد نوئیڈا پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے