تلنگانہ

رائے دہندگان میں شعور بیداری کیلئے مہم۔ حیدرآباد کے سرکردہ سینئر صحافی واجد اللہ خان کو ایوارڈ

حیدرآباد: چیف الکٹورل آفیسر (سی ای او) وکاس راج نے شہر حیدرآباد کے سرکردہ صحافی جناب واجد اللہ خان کو پوسٹر تحریر کرنے کے مقابلہ (اردو) (کریتھان) میں بہتر مظاہرہ پر سپاس نامہ حوالے کیا۔

 

یہ مقابلے عوام میں فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کیلئے حوصلہ افزائی اور شعور بیداری کے مقصد سے انگریزی‘تلگو اور اردو میں منعقد کئے گئے تھے۔

 

انعامات کی تقریب بی آر کے آر بھون میں جمعہ کو منعقد ہوئی جس میں جناب واجد اللہ خان کو سپاس نامہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button