نیشنل

ممبئی ٹرین فائرنگ واقعہ”میرے بھانجہ کو حلیہ دیکھ کر اور نام پوچھ کر مارا گیا” سید سیف کے ماموں کا بیان: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: ممبئی فائرنگ واقعہ میں جاں بحق سید سیف الدین کے ارکان خاندان نے کہا کہ انہیں حلیہ دیکھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ مہاراشٹرا کے پال گھر ریلوے اسٹیشن کے قریب جئے پورممبئی ایکسپریس میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے کانسٹیبل کی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل ایک شخص کا تعلق حیدرآباد کے علاقے نامپلی بازار گیاٹ سے ہے۔

 

 

 

سید سیف الدین کے قریبی رشتہ دار حافظ واجد پاشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بھانجے سید سیف الدین ایک ہفتہ قبل دکان کے مالک کے ساتھ اجمیر شریف گئے ہوئے تھے وہاں سے وہ دکان کا سامان لانے کے لیے ممبئی جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے اس واقع کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بھانجے نمازی پرہیزگار تھے اور ان کے چہرے پر داڑھی تھی، ان کے مطابق سید سیف کا حلیہ دیکھ کر اور نام پوچھ کر انہیں مارا گیا۔

 

 

 

متوفی کے رشتہ دار نے مزید بتایا کہ مرحوم کو تین لڑکیاں ہیں اور سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ ہے وہی ان کی کفالت کے ذمہ دار تھے۔ انہوں نے حکومت سے مرحوم کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے اور پانچ کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button