نیشنل

خاتون کی کپڑے پھاڑ کرسرعام پٹائی۔ ریاست مدھیہ پردیش میں انسانیت کو شرمسارکرنے والا واقعہ

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقہ جھبوا میں خاتون کوسرعام برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملہ میں پولیس نے تمام 8 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ جمعرات کو رائے پوریہ تھانہ علاقہ کے روپاریل گاؤں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک خاتون کو مار رہے تھے۔

حملے کے دوران خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ دیے گئے۔ انسانیت کو شرمسار کرنے والے اس واقعہ کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس متحرک ہوگئی اور صرف دو گھنٹے کے اندر ہی تین ملزمین مکیش، راجو کٹارا شمبھو کوگرفتارکر لیا تھا بعد ازاں دیگرملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کے مطابق پورا معاملہ یہ ہے کہ متاثرہ خاتون روپاریل کے رہنے والے مہربان بابو اوساری نامی شخص کی دوسری بیوی ہے۔ وہ تقریباً آٹھ ماہ قبل گاؤں عجب بورالی کے رہنے والے مکیش کٹارا کے ساتھ چلی گئی تھی۔ تب سے وہ اس کے ساتھ رہ رہی تھی۔ چہارشنبہ کی رات خاتون اپنے شوہر کے پاس واپس لوٹ آئی، خاتون کے واپس آجانے پر مکیش پریشان ہو گیا اور جمعرات کی دوپہر کو وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ روپاریل پہنچا جہاں سے وہ خاتون کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے۔

اس دوران انھوں نے خاتون کو مارنا شروع کر دیا، ملزمین نے خاتون اور اس کے شوہر دونوں کو خوب مارا۔ خاتون کو برہنہ کرکے لاٹھیوں سے پیٹا گیا اوراس کا اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ خواتین پرتشدد کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اورایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button