جنرل نیوز

قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی ریاست مجلس عاملہ کا اعلان

ناندیڑ: (راست)12جون:ہندوستان میں اساتذہ کی پہلی قومی سطح پر رجسٹرڈ ”قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ ” جو پچھلے سالوں سے سرگرم عمل ہے اور ملک کی بیس سے زائد ریاستوں میں صوبائی ذمہ داران کو منتخب کیا گیا تھا اور اب مسلسل اساتذہ کو جوڑتے ہوئے ہر صوبہ میں مجلس عاملہ کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر مورخہ 11جون2023 کو ناندیڑ میں قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب کی ہدایت پر اور قومی نائب صدر جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب کی صدارت میں ریاستی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف منتخب عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔

 

 

ریاستی صدر: عابد خان حمید خان، ناندیڑ ،ریاستی کارگزار صدر: غازی ظہروش عبدالبشیر، امراوتی،ریاستی جنرل سیکرٹری: محمد زین العابدین اسحاق، ممبئی ،خاتون ریاستی صدر: سید کنیز فاطمہ، تھانہ،ریاستی خازن: ممتاز ہاشمی،بیڑ۔ریاستی نائب صدور:انصاری امتیاز رفیق( ناسک)،شہزاد احمد قریشی(ناگپور)،جاوید اطہر خان(آکولہ)۔ریاستی سیکریٹریز:ڈاکٹر منیب حنفی (پربھنی)،شیخ خلیل طاہر(ممبئی) ۔ریاستی جوائنٹ سیکریٹریز:شیخ فیروز قریشی( واشم)،نقیب اختر( ناگپور )۔ریاستی تنظیم کار:انس احمد( ایوت محل )،منور حسین( احمد نگر)۔میڈیا انچارج:سہیل احمد( بلڈھانہ)۔سوشل میڈیا انچارج:محمد داؤد عبدالغنی( ناندیڑ )۔ خاتون نمائندہ:آفرین منان شیخ( شولاپور )،نوید بیگم( ناندیڑ )۔قانونی مشیر:ایڈووکیٹ شہزان صدیقی ان سبھی کے تقرر نامے جاری کئے گئے۔ نیز تعلیمی محکمہ جات میں اور حکومتی سطح پر نمائندگی کے لئے لیٹر پیاڈ کا اجراء عمل میں آیا۔

 

 

ریاستی صدر عابد خان حمید خان نے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت اور نو تشکیل شدہ ارکان مجلس عاملہ مہاراشٹر کا تعارف پیش کیا۔ صحافتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے قومی نائب صدر جناب سید مہتاب ابراہیم اور ریاستی نائب صدر انصاری امتیاز رفیق نے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات پیش کی۔اسی اجلاس میں قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کے ریاستی صدر نے ناندیڑ ضلع مجلس عاملہ کے چند منتخب ارکان کا اعلان کیا۔

 

 

ضلع کارگزار صدر:عبدالحسیب سر، ناندیڑ ۔ضلع جنرل سیکرٹری:محمد مقیت، ناندیڑ ۔ضلع خازن: شیخ معین سر۔مراٹھواڑہ ڈویژن صدر:محمد مختار سرریاستی صدر عابد خان حمید خان نے بتایا کہ ریاستی سطح پر بہت جلد خاتون اساتذہ کی مکمل مجلس عاملہ اور مزید ریاستی ارکان، ناندیڑ ضلعی ارکان اور دیگر اضلاع کی مجالس عاملہ کا اعلان کیا جائے گا۔ وہ تمام اساتذہ، معلمین و معلمات جو سنگھ سے جڑ کر اردو زبان، اسکول، اساتذہ و طلباء کے مسائل کی یکسوئی، ترقی و ترویج کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں وہ قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔9527 818118، 9226752687،9927237437،9421291815، ان نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button