جنرل نیوز

کورٹلہ کے صحافیوں کی ضلع کلکٹر جگتیال یاسمین باشاہ سے ملاقات

کورٹلہ 17/جنوری ( پریس ریلیز) شہرکورٹلہ سے تعلق رکھنے والے اردو،تلگو صحافیوں کے ایک وفد نے محمد انور صدیقی صدر انتظامی کمیٹی مشاعرہ کی زیر قیادت ضلع کلکٹر جگتیال محترمہ یاسمین باشاہ سے ملاقات کرتے جاریہ ماہ کی 28تاریخ کو شہر کورٹلہ میں میناریٹی رپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کورٹلہ اور یونائیٹیڈ مسلم میناریٹی رائٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقد شدنی کل ہند مشاعرے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی اور بتایا کہ اس سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرے میں ضلعی سطح پر سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈس سے نوازا جائے گا۔ضلع کلکٹر نے اپنی جانب سے شرکت کا تیقن دیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر محترمہ یاسمین باشاہ کی محمد انور صدیقی صدر ، محمد مجاہد ضلعی صدر آرگنائزیشن، محمد چاند پاشاہ نائب صدر،محمد مبین ضلعی نائب صدر آرگنائزیشن نے تہنیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button