انٹر نیشنل

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بنگلہ دیشی، ہندوستان دوسرے نمبر پر آگیا

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی تعداد کے اعتبار سے ہندوستانی کئی برس تک پہلے مقام پر رہا جو اب دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ سعودی محکمہ شماریات نے 2022 کے دوران ہونے والی مردم شماری میں ان چھ ممالک کی فہرست بھی جاری کی ہے جہاں کے شہری سب سے زیادہ ہیں۔ المرصد ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ مملکت میں مقیم غیرملکیوں میں سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیشی شہریوں کی ہے جن کا تناسب 15.8 فیصد ہے۔انڈین شہریوں کا تناسب 14.1 فیصد ہے جس کے ساتھ ان کا نمبردوسراہے۔

 

 

پاکستانی  13.6 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر، یمن 13.5 فیصد سے چوتھے، مصری 11.0 فیصد سے پانچویں،  اور سوڈانی 6.1 فیصد سے چھٹے نمبر پر ہیں۔ محکمہ شماریات کے مطابق مملکت میں غیرملکیوں کی تعداد 13.4 ملین ہے یہ کل آبادی کا 41.6 فیصد ہے۔ سعودیوں کی تعداد 18.8 ملین ہے۔ کل آبادی کا 58.4 فیصد ہے۔ سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ  21 لاکھ 75 ہزار  224 نفوس پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button