ایجوکیشن

دسویں و بارھویں کے امتحانات میں دارالسلام انٹرنیشنل دہلی پبلک اسکول ریاض کی شاندار کامیابی

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستان کے سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (CBSE) نے پیر کے روز دسویں اور بارھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ دارالسلام انٹرنیشنل دہلی پبلک اسکول (DPS) ریاض کے پرنسپل معراج محمد خاں کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسکول کے دسویں اور بارھویں جماعت کے طلباء و طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

 

دونوں گریڈز مین اسکول کا نتیجہ سو فیصد رہا۔ دسوین جماعت کے ٹاپرز میں سوریا سریش، ہبت اللہ اور دیواس ساجو جان جبکہ بارھویں جماعت کے ٹاپرز میں ملیحہ مظفر مٹو، روپک شرما اور ششونت نارائن شامل ہین۔ معراج محمد خاں نے طلباء اور والدین کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button