نیشنل

فلم ” کیرالا اسٹوری ” کی نمائش پر مغربی بنگال میں پابندی _ ممتا بنرجی کا سنسنی خیز فیصلہ

نئی دہلی: مغربی بنگال حکومت نے ریاست میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے جاری کردہ  پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ریاست میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے لیا گیا ہے۔اس خو ف سے کہ اس فلم میں دکھائے گئے مناظر ریاست کے امن و امان کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں، اس فلم کی نمائش کولکتہ سمیت تمام اضلاع میں روک دی گئی۔

ممتا بنرجی نے پیر کو ریاستی سکریٹریٹ میں اس کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ممتا بنرجی کی جانب سے بنگال میں بی جے پی پر فلم کشمیر فائلز کی طرح فنڈز اکٹھا کرنے کا الزام لگانے کے چند منٹ بعد سامنے آیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کا مقصد ایک کمیونٹی کو بدنام کرنا ہے  اور یہ ایک مسخ شدہ کہانی ہے

مغربی بنگال‌حکومت کا نوٹیفکیشن ایک ایسے وقت میں‌سامنے آیا ہے جب کیرالہ ہائی کورٹ نے دی کیرالہ اسٹوری کی اسکریننگ پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button