تلنگانہ

کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے تین وزراء کا کانگریس کی جانب سے والہانہ استقبال

کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ پالیر رکن اسمبلی و ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ و ریاستی وزیر بھٹی وکرا مارکا ان تین وزراء کی آج کھمم شہر آمد پر کانگریس پارٹی ضلع کھمم کی جانب سے والہانہ استقبال کرتے ہوئے زبردست شال پوشی اور گل پوشی کی گئی

 

واضح رہے کہ ٹی ناگیشور راؤ نے کھمم اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر زبردست جیت حاصل کی اور ٹی ناگیشور راؤ کو ریاستی وزیر زراعت کا قلم دان مختص کیا گیا بھٹی وکرا مارکا نے مسلسل چوتھی مرتبہ کھمم ضلع کے مدیرا اسمبلی حلقہ سے زبردست جیت حاصل کرنے پر ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ اور ریاستی وزیر خزانہ کا قلم دان دیاگیا پی سرینواس رڈی نے کھمم ضلع کے پالیر اسمبلی حلقہ سے زبردست جیت حاصل کرنے پر ریاستی وزیر ریونیو اور وزیر تعلقات عامہ کا قلم مختص کیا گیا واضح رہے کہ یہ تین وزراء بعد حلف برداری کے آج پہلی مرتبہ کھمم شہر آمد پر کانگریس پارٹی ضلع کھمم اور عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کرتے ہوئے جگے جگے کثرت سے شال پوشی اور گل پوشی کی گئی تینوں وزراء نے مھا لکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو بسوں میں مفت سفر کا جائزہ لیا اور کھمم کے قدیم آر ٹی سی بس اسسٹانڈ پھنچکر آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے ساتھ سفر کیا

 

اس موقع پر کھمم کانگریس پارٹی آفس میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ و ریاستی وزیر خزانہ بھٹی وکرا مارکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تلنگانہ میں عوامی حکومت تشکیل میں آئی ہے کانگریس پارٹی کی گیارنٹیوں کو 100 فیصد وارنٹی قرار دیتے ہوئے بھٹی وکرا مارکا نے کہا کہ بی آر ایس کی جھوٹی ضمانتوں کو تلنگانہ کی عوام نے مسترد کردیا کانگریس حکومت تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرتے ہی دو دنوں میں دو ضمانتوں پر عمل کرکے بتادیا اور مزید چار ضمانتوں کو 100 دن کے اندر مکمل عمل آوری کیجائے گی بھٹی وکرا مارکا نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے حلف لینے کے فوری بعد 6 ضمانتوں پر دستخط کرتے ہوئے تلنگانہ کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت عوامی حکومت ہے اس موقع پر ٹی ناگیشور راؤ ریاستی وزیر زراعت اور پی سرینواس ریڈی ریاستی وزیر مال و ریاستی وزیر تعلقات عامہ نے صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کھمم ضلع کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھمم ضلع کی عوام نے ایک تاریخ رقم کرتے ہوئے بی آر ایس کی ظالم و جابر حکومت کے خلاف کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو زبردست کامیابی سے ہم کنار کیا جس کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے

 

کھمم ضلع کی عوام کی دعائوں اور تعاون سے ھم وزراء نہیں بنیں بلک کھمم ضلع کے عوام کے خادم اور تلنگانہ ریاست عوام کے خادم ہے کھمم ضلع کے عوام کے اس احسان کو ھم کبھی فراموش نہیں کریں گے ٹی ناگیشور راؤ نے مزید کہا کہ کھمم ضلع میں پھچلے پانچ سالوں میں پولیس کے ذریعے کانگریس پارٹی قائدین اور کارکنان اور عوام کے اوپر جو بیجا مقدمات عائد کیے گئے ان تمام مقدمات کو واپس لیکر سب کے ساتھ انصاف کیے جانے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ اب ریاست تلنگانہ میں پولیس ظلم نہیں چلے گا اب ریاست تلنگانہ میں اندرا گاندھی راج چلیگا اور غریبوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کام کیا جائے گا اور تلنگانہ میں موجود تمام طبقات کے عوام کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button