جنرل نیوز

گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور میں قومی یوم تعلیم

آرمور: گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور میں بضمن قومی یوم تعلیم اور عالمی یوم اردو تقریب منعقد کی گئی۔جسمیں عبدالرحمن اسسٹنٹ پروفیسر اردو گری راج کالج نظام آباد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد کے بغیر ہندوستان کی آزادی کا حصول ناممکن تھا مولانا کی تمام زندگی ایک مثالی نمونہ ہے جس سے ہر فرد کو واقفیت حاصل رہنا چاہیے مزید انھوں نے طلباء کو مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹر وینو گوپال سوامی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور کی زیر صدارت پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب کی کاروائی قاسم علی بیگ لکچرر اردو نے چلائی۔ اس تقریب کے کو کنوینر حسیب الرحمن لکچرر کامرس تھے۔ حمیرا امرین لکچرر ہسٹری نے تقریر پیش کی۔ بعد ازاں تحریری اور تقریری مقابلوں میں کامیاب طلباء میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی اور مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں کالج کے ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button