ایجوکیشن

انٹیگرل ہائی اسکول نظام آباد کا شاندار کارنامہ، ایس ایس سی امتحانات میں 100 فیصد نتائج

نظام آباد 30/ اپریل(اردو لیکس)انٹیگرل ہائی اسکول بودھن روڈ نظام آباد کے جاریہ سال منعقدہ ایس ایس سی کے امتحانات کے نتائج میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے، جس سے یہ ادارہ تعلیمی میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کی مسلسل مثال قائم کر رہا ہے۔اسکول کی انتظامیہ، اساتذہ، طلباء وطالبات بشمول ان کے والدین نے اس شاندار کامیابی پر جشن منایا۔ اسکول کے کرسپانڈنٹ عبدالملک شارق نے اس کامیابی پر اللہ تبارک تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں

 

.‌کہاکہ ہماری کامیابی کی بنیاد ہمارے طلبہ کی سخت محنت، اساتذہ کی بے لوث تعلیمی خدمات اور انتظامیہ کی دور اندیش پالیسیوں پر ہے۔طالب علم حمزہ عمر و طالبہ آمینہ فاطمہ نے 9.0 SGPA حاصل کر اسکول میں ٹاپ کیا ہے. اسکول میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ، طلبہ کی ذہنی و جسمانی صحت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اساتذہ کی جانب سے دی جانے والی انفرادی توجہ نے طلبہ کو ان کی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد دی۔

طالب علم حمزہ عمر نے بتایا، "ہمیں نہ صرف علمی بلکہ اخلاقی اور شخصی ترقی کے لئے بھی تیار کیا جاتا ہے، جس سے ہمیں اپنے مستقبل کی زندگی میں کامیابی کی راہ میں مدد ملتی ہے۔اس موقع پر، اسکول کی جانب سے والدین کی مسلسل حمایت اور تعاون کی بھی تعریف کی گئی۔ والدین کا کہنا تھا کہ اسکول کا تعلیمی ماحول اور اونچا معیار ہی ان کے بچوں کی کامیابی کی اصل وجہ ہے

 

۔ہم اس اسکول کے طلبہ، اساتذہ، والدین اور انتظامیہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں اور آئندہ بھی اسی قسم کی تعلیمی کامیابیوں کی امید رکھتے ہیں۔ اسکول کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ آیندہ بھی طلبہ اپنی تعلیمی سفر میں اسی طرح کی شاندار کامیابیوں کو دہرائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button