انٹر نیشنل

مکہ روٹ انیشیٹو: پانچ سال میں چھ لاکھ سے زیادہ عازمین حج نے فائدہ اٹھایا

ریاض ۔ کے این واصف

حکومت سعودی عرب عازمین حج و عمرہ کی سہولتیں بہم پہنچانے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔سعودی عرب کے مکہ روٹ انیشیٹو سے عازمین حج کی ایک بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے جو شراکت دار ممالک کے زائرین کے لیے سفر اور داخلے کو آسان بناتا ہے۔

 

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والے عازمین حج کا تعلق سات ممالک سے ہے ان میں مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکی اور آئیوری کوسٹ شامل ہیں۔اب تک چھ لاکھ 17 ہزار 756 عازمین حج کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

مسلم اکثریتی ممالک میں 2019 میں شروع کیے جانے والے اس پروگرام کے تحت عازمین حج کو ان کے ملک کے ایئرپورٹس پر ویزا، کسٹمز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ مملکت آمد پران کا وقت بچایا جا سکے۔ایئرپورٹ سے تمام عازمین کو ان کی بسوں کے ذریعے ہوٹلوں میں پہنچا دیا جاتا ہے جبکہ ان کا سامان بھی براہ راست منتقل کیاجاتا ہے۔

 

واضح رہے وزارت داخلہ، وزارت حج وعمرہ سمیت کئی اداروں کے تعاون سے مکہ روٹ انیشیٹو کو نافذ کررہی ہے۔یاد رہے مکہ روٹ انیشیٹو تجرباتی طورپرملایشیا سے شروع کیا گیا تھا۔پروگرام کے دوسرے برس انڈونیشیا کے لیے بھی تجرباتی طورپریہ سہولت فراہم کی گئی بعدازاں پاکستان کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button