جرائم و حادثات

اترپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ _ مسلم خاندان کے 8 افراد کار میں زندہ جل کر فوت

لکھنو_ 10 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے بریلی-نینیتال ہائی وے پر ہفتہ کہ  آدھی رات کو ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا۔ جہاں بھوجی پورہ پولیس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر ایک ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد ایک کار میں بھیانک آگ لگ گئی۔ تھوڑی ہی دیر میں سوار  8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

 

پولیس عہدیدار چمن سنگھ چاوڈا نے اس حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔بریلی شہر میں منعقد ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس بہیڑی جا رہے تھے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا کر نعشوں کو گاڑی سے نکالا۔ ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ شاید اسی وجہ سے اس کا مرکزی لاک پھنس گیا۔ ڈمپر میں پھنسی گاڑی جلتی رہی۔ کسی کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔

 

پولیس کے مطابق کار کی رفتار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ تقریباً پانچ فٹ اونچے ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی اور مخالف سمت سے آرہے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ ڈمپر بھی تقریباً اسی رفتار سے سفر کر رہا ہو گا۔

 

پولیس کے مطابق کار میں سوار زیادہ تر افراد گرم کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے آگ کے شعلوں نے انہیں بری طرح زد میں لے لیا ۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تاہم گاوں والوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے کار میں عرفان عارف ، ،شاداب، آصف ،ایوب ، منے ،عالم،گئے ہوئے تھے یہ تمام زندہ جل کر فوت ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام ایک دوسرے کے رشتہ دار تھے

اسی دوران اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ایکس پر ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ

چیف منسٹر شری جی مہاراج نے بریلی ضلع میں سڑک حادثہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔مہاراج جی نے بھگوان شری رام سے مرحومین کی روح کی سلامتی کی خواہش کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button