ایجوکیشن

گولڈن جوبلی جونیئر کالج، اُردو و انگلش میڈیم جونیئر کالج نظام آباد کے شاندار نتائج 

نظام آباد: 11/ مئی (اردو لیکس) گولڈن جوبلی گرلز جونیئر کالج نظام آباد شہر کا مشہور و قدیم تعلیمی ادارہ ہے۔ نئے انتظامیہ کے تحت دوسرے سال میں بھی انٹرمیڈیٹ کے نتائج بے حد شاندار و حوصلہ افزائی ہیں۔ جاریہ سال دوم کی طالبات نے ضلعی سطح پر متاثر کن مظاہرہ کیا ہے۔ افیشن نے 1000 نشانات کے منجملہ 978نشانات حاصل کرتے ہوئے امتیازی و اول مقام حاصل کیا۔ جبکہ ندا ناز 1000 کے منجملہ 966’رقیہ نجم 1000 کے منجملہ 965، رقیہ مہوش 1000 کے منجملہ 965، رومانہ تبسم 1000 کے منجملہ 963، ثانیہ فردوس 949 اور سیدہ ثناء 931 نشانات حاصل کئے۔ 900 سے زیادہ نشانات حاصل کرنے والی طالبات کی تعداد قابل لحاظ ہے۔

 

علاوہ ازیں سال اول میں جویریہ نے 470 کے منجملہ 459، طحہ نور نے 440 کے منجملہ 419 اور نازیہ فاطمہ نے 500 کے منجملہ 452 نشانات حاصل کرتے ہوئے امتیازی نشانات حاصل کیا۔ منیجمنٹ کے ذمہ داران جن میں محمدا شفاق احمد، مشیر بابا، شیخ عتیق الدین اور پرنسپل و لکچررس نے اولیاء طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button