تلنگانہ

محترمہ رادھیکا جیسوال ٹریبونل جج و سکریٹری میٹرو پولیٹن کریمنل کورٹ نامپلی حیدرآباد کی ادارہ آئی آئی سی ڈی آمد

دارہ کی سرگرمیوں اور طلبہ کی صلاحیتوں کی سراہنا کی

آئیڈیل انفارمیشن فار ڈیسبیلڈ(آئی آئی سی ڈی) کے زیر اہتمام قوت گویائی و بینائی و سماعت سے محروم لڑکوں اور لڑکیوں کی دینی و عصری تعلیم و تربیت کے ساتھ دیگر سہولیات کے ساتھ ان کی نگداہشت کی جاتی ہے اس لئے ادارہ شہر حیدرآبار میں اپنی ایک منفرد و نمایاں مقام رکھتا ہے

جس سے خود مسلمان اور دیگر مذاہب کے خاندان واقف ہورہے ہیں۔اس ادارہ کے قیام کے بعد سے آج کئ لڑکے و لڑکیوں نے اپنے عذر کے باوجود موجود سائنس و ٹکنالوجی کی سہولت سے استفادہ حاصل کرتے ہوے عصری تعلیم و کمپیوٹرز کی تربیت کے ذریعے روزگار سے منسلک ہورہے ہیں۔۔انتظامیہ کے ان تعارفی الفاظ کو سننے اور گونگے بہرے اور نابینا لڑکے و لڑکیوں سے ملاقات اور ان کی تعلیمی سرگرمی کو دیکھ کر شریمتی رادھیکا جیسوال ٹریبونل جج و سکریٹری میٹرو پولیٹن کریمنل کورٹ نامپلی حیدرآباد نے ادارہ واقع روبرو مسلم میٹرینٹی ہاسپٹل آعظم پورہ چادر گھاٹ پہنچ کر آئی آئی سی ڈی کے انتظامیہ سے کارکردگی و دیگر تفصیلات حاصل کی۔۔ان کی ادارہ میں آمد پر نابینا گونگے بہرے طلباء و طالبات نے اپنے مخصوص انداز و سائن زبان میں قومی ترانہ پیش کرتے ہوے جج صاحبہ کا استقبال کیا۔

 

۔محترمہ رادھیکا جیسوال نے فردا فردا طلباء و طالبات سے ان کی تعلیم و تربیت صحت اور دوسرے امور پر معلومات حاصل کی۔۔جناب نوید الرحمن سکریٹری آئی آئی سی ڈی ، جناب فاروق حسین خازن، جناب ابوبکر اشفاق پرنسپل ادارہ نے شریمتی رادھیکا جیسوال کا خیر مقدم کیا اور ادارہ کے متعلق تفصیلات بتایا کہ عرصہ دراز سے یہ ادارہ نابینا گونگے و بہرے طلباء و طالبات میں خدمات انجام دیتےہوے یہ ادارہ ان لڑکوں و لڑکیوں کے لئے نعمت غیر مترقبہ ثابت ہورہا ہے۔

 

۔جہاں ان طلبہ و طالبات کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ان کی صحت کی مکمل نگداہشت کے ساتھ دینی رحجان کو مکمل طور پر پروان جڑھانے کا نظم کیا جاتا ہے وہیں ان کے لئے فزیوتھراپی اور آڈیالوجی ڈپارٹمنٹ بھی ادارہ میں کام کررہے ہیں جس سے جج صاحبہ کو واقف کروایا جس پر انھوں نے مسرت و خوشی کا اظہار کیا ۔

 

۔محترمہ جج صاحبہ سے طلباء و طالبات بے سائن لینگویج میں بات چیت کی اور ان آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ادارہ کے پرنسپل جناب ابوبکر مشتاق کے علاوہ اسٹاف و اساتذہ اور دوسرے موجود تھے۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button