تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں _ 8 اضلاع میں درجہ حرارت 44 ڈگری سلسیس پار _ تین دن تک یہی صورتحال رہنے کی اطلاع

حیدرآباد _ 17 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے کئی اضلاع ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں گزشتہ دو دنوں سے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 44 ڈگری سلسیس پار کردیا ہے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

 

ریاست کے 18اضلاع میں درجہ حرارت 41ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔8اضلاع میں درجہ حرارت 44ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔نرمل ضلع کے دستورآباد میں اعظم ترین 44.8ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔نلگنڈہ ضلع کے کٹم گور،کومرم بھیم آصف آباد کے جموگلا میں 42.8ڈگری،پداپلی ضلع کے ایسالاتکلا پلی، کھمم ضلع کے نیلاکنٹاپلی میں 44.4ڈگری،جگتیال ضلع کے پوڈور میں 44.3ڈگری،سوریہ پیٹ ضلع کے حضورنگر میں درجہ حرارت 44ڈگری،عادل آباد اربن میں درجہ حرارت 43.6ڈگری،عادل آباد ضلع کے ارلی ٹی، منچریال ضلع کے کوٹاپور میں اعظم ترین درجہ حرارت 43.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا

 

۔آئندہ تین دنوں کے دوران شدید گرمی کے پیش قیاسی کے پیش نظر عہدیداروں نے نرمل ضلع کیلئے آرینج الرٹ جاری کردیا ہے۔تمام اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 23تا25ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button