انٹر نیشنل

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین میں چھتریوں کی تقسیم

ریاض ۔ کے این واصفر

حرمین شریفین انتظامیہ زائرین کی بہتر خدمت، سہولت و آرام پہنچانے کے لئے ہمیشہ کوشان رہتا ہے۔ ایک تازہ خبر کے مطابق ادارہ امورحرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں زائرین میں چھتریاں تقسیم کی گئی ہیں تاکہ طواف کے دوران دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہ سکیں۔

سبق نیوز کے مطابق ادارہ سماجی ورضاکارانہ خدمات کے نگران خالد الشلوی کا کہنا ہے کہ زائرین کی خدمت اور انہیں آسانی پہنچانے کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔ مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کے آرام کےلیے ان میں چھتریاں تقسیم کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں دیگر خدمات کی فراہمی کےلیے بھی رضاکار مصروف کار ہیں۔

واضح رہے ادارہ امورحرمین کی جانب سے ہربرس رمضان اورحج سیزن میں عمرہ زائرین اورعازمین حج میں چھتریاں تقسیم کی جاتی ہیں تاکہ وہ دھوپ سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button