مبارکباد

میدک میں شیخ فضل احمد ایڈوکیٹ کو پبلک پراسیکیوٹر منتخب کئے جانے پر تہنیتی تقریب

میدک8جنوری(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)میدک ٹاؤن کے محلہ اعظم پورہ میں واقع میناریٹی فنکشن ہال میں آج جناب شیخ فضل احمد ایڈوکیٹ کو پبلک پراسیکیوٹر منتخب کئے جانے پر ایک تہنیتی تقریب جناب محمد عمر فاروق سینئیر ایڈوکیٹ تلنگانہ ہائی کورٹ اور دوست احباب کی جانب سے منعقد کی گئی۔

 

اس موقع پر حافظ محمد فصیح الدین،سینئر جرنلسٹ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔جبکہ مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے مسٹر بالیا ایڈوکیٹ،صدر بار اسوسی ایشن میدک،مسٹر رما کانت،سینئیر ایڈوکیٹ تلنگانہ ہائی کورٹ،ناظم مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم وصدر میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی الحاج حضرت مولانا محمد جاوید علی حسـامی،محمد حافظ علی ایڈوکیٹ،محمد آصف علی ایڈوکیٹ ،مقامی بلدیہ کونسلر جنا ب محمد سمیع الدین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات شریک ہوئے۔

 

اس موقع پر سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور سب نے جناب شیخ فضل احمد ایڈوکیٹ کی گلپوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا۔جبکہ تمام احباب نے انہیں مومنٹو بھی پیش کیا۔اس موقع پر معززینِ شہر میں جناب سید عامر محی الدین صدر خدمت بنک میدک،جناب محمد شجیع الدین قابل،حافظ سید خلیل الدین منہاجیؔ،امام وخطیب مسجد ِ رشیدیہ،مولانا میر عابد اللہ ندوی،امام وخطیب مسجد ِ عروب،محمد علی شمس ٹائمس رپورٹرمحمد عمران،،محمد ریاض الدین،رپورٹر،محمد عتیق،محمد عرفان،محمد کاظم،محمد اسلم کے علاوہ دیگر اہم شخصیات شریک رہے۔جناب محمد عمر فاروق سینئر ایڈوکیٹ تلنگانہ ہائی کورٹ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button