تلنگانہ

 نظام آباد رکن اسمبلی گنیش گپتا کی ہدایت پر کارپوریٹر ببلو خان کی قیادت میں اہلسنت والجماعت کے نمائندہ وفد کی چیرمین وقف بورڈ مسیح اللہ خان سے ملاقات   

نظام آباد:13/ ڈسمبر (اُردو لیکس ) شہر نظام آباد اہلسنت والجماعت کے مسائل اور ان کی یکسوئی بشمول سنی قضائت کے سلسلہ میں آج رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا کی ہدایت پر اہلسنت والجماعت کے نمائندوں کا وفدببلو خان ٹی آرایس کارپوریٹر ڈیویژن 56 کی قیادت میں نظام آباد سے حیدرآباد وقف بورڈ آفس نامپلی پہنچ کر ریاستی چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ مسیح اللہ خان سے ملاقات کی

 

اس وفد میں اہلسنت والجماعت نظام آباد کے ذمہ داران جن میں قابل ذکر مولانا عبدالمنان رضوی خطیب و امام مسجد اشرف الفوقہ بانی و مہتمم مدرسہ بنات السنیا نظام آباد،مولا شاہد رضا قبلہ خطیب و امام مسجد غوثیہ مدرسہ جامعہ غوث الواریٰ پی ایچ ڈی، حافظ غلام محی الدین خطیب و امام مسجد رشیدیہ، حافظ محمد شفیع قبلہ خطیب و امام مسجد قادریہ، حافظ اظہاراشرف قبلہ خطیب و امام بارگاہ کنٹیشور کی مسجد، محمد عبدالرشید رضوی صدر ضلع مرکزی میلاد کمیٹی نظام آباد، محمد مظہر رضا نائب صدر میلاد کمیٹی،مجیب رضا معتمد،سید محسن علی نائب معتمد، غلام حسن رضوی میمن خازن، رکن خاص احمد رضا خان اور تمام اراکین شامل ہے۔

 

وفد نے چیرمین وقف بورڈ مسیح اللہ خان کو اہلسنت والجماعت کے مسائل پر تفصیل کے ساتھ ان سے بات چیت کی۔ مسیح الللہ خان نے وفد کو اس بات کا تیقن دیا کہ وہ ان کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں موثر اقدامات روبہ عمل لاتے ہوئے اس کی بہت جلد یکسوئی عمل میں لائیں گے وفد میں شامل اہلسنت والجماعت کے نمائندوں نے رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا کی جانب سے چیرمین وقف بورڈ مسیح اللہ خان سے اس خصوص میں ان سے اظہار تشکر کیا۔ علاوہ ازیں وفد کے نمائندوں نے کارپوریٹر ڈیویژن 56 ببلو خان کی قیادت میں چیرمین وقف بورڈ مسیح اللہ خان سے خصوصی وقت حاصل کرتے ہوئے ان سے ملاقات کروانے، ان کے مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے ببلو خان سے اظہار تشکر کیا۔

 

واضح رہے کہ اہلسنت والجماعت کے وفد نے نظام آباد میں رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا کے ساتھ کارپوریٹر ببلو خان کی قیادت میں ان سے ملاقات کروائی تھی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا نے ببلو خان کارپوریٹر ڈیویژن 56 کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ معزز اہلسنت والجماعت کے علماء اکرام و اکابرین کے ساتھ ایک وفد کی شکل میں حیدرآباد پہنچ کر چیرمین وقف بورڈ مسیح اللہ خان سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی تھی۔ رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا کی ہدایت پر ببلو خان نے اہلسنت والجماعت کے نمائندوں کے ساتھ وقف بورڈ دفتر میں ملاقات کی گئی۔

 

وفد میں شامل مولانا عبدالمنان رضوی خطیب و امام مسجد اشرف الفوقہ بانی و مہتمم مدرسہ بنات السنیا نظام آباد،مولا شاہد رضا قبلہ خطیب و امام مسجد غوثیہ مدرسہ جامعہ غوث الواریٰ پی ایچ ڈی، حافظ غلام محی الدین خطیب و امام مسجد رشیدیہ، حافظ محمد شفیع قبلہ خطیب و امام مسجد قادریہ، حافظ اظہاراشرف قبلہ خطیب و امام بارگاہ کنٹیشور کی مسجد، محمد عبدالرشید رضوی صدر ضلع مرکزی میلاد کمیٹی نظام آباد، محمد مظہر رضا نائب صدر میلاد کمیٹی،مجیب رضا معتمد،سید محسن علی نائب معتمد، غلام حسن رضوی میمن خازن، رکن خاص احمد رضا خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیرمین وقف بورڈ مسیح اللہ خان نے اہلسنت والجماعت کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل پر سنجیدگی کے ساتھ سماعت کیا۔ انہوں نے اپنے اس ملاقات کو کامیاب قرار دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button