مضامین

نعت پاکﷺ

سوچتا ہوں مدینے کی خوشبو

بالیقیں ہوگی جنتی خوشبو

 

جس نے سب کچھ بھلا دیا دل سے

کیا صحابہ نے سونگھی تھی خوشبو

 

اس لئے آنکھوں میں نہیں آئے

یعنی کے تھے مرے نبی خوشبو

 

ذاتِ سرکار کا ہے سب صدقہ

جو ہے دنیا میں روشنی خوشبو

 

آتے ہی نام مصطفٰے لب پر

ذہن و دل میں سما گئی خوشبو

 

ذکرِ گلہائے شہرِ طیبہ کیا

کانٹوں سے بھی ہے اگ رہی خوشبو

 

یہ زمیں کیا، ہے عرشِ اعظم پر

ہر سو پھیلی محمدی خوشبو

 

وردِ صلے علٰی کی برکت سے

ذہنی آلودگی بنی خوشبو

ذکی طارق بارہ بنکوی

ایڈیٹر۔ہفت روزہ”صداۓ بسمل”

سعادت گنج بارہ بنکی، یوپی

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button