تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی مقامات پر سردی کی لہر میں اچانک اضافہ

حیدرآباد _ 7 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے کئی مقامات پر سردی کی لہر میں اچانک  اضافہ ہوا ہے اور صبح کے اوقات میں کہر دیکھی جارہی ہے۔کہر کے سبب صبح کے اوقات میں گاڑی سواروں کومشکل صورتحال کا سامنا ہے جو اپنی گاڑیوں کی لائٹس کھول کر گاڑیوں کو چلانے کیلئے مجبور ہیں۔درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے

 

۔سردی کے موسم میں عموما کہر کی گھنی چادر کے نتیجہ میں سڑکوں پر راستہ صاف دکھائی نہیں دیتااورحادثات کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ضلع عادل آباد میں سردی کے ساتھ ساتھ کہر بھی زیادہ دیکھی جارہی ہے۔عموما قومی شاہراہوں پر کہر کے پیش نظر احتیاط کا مشورہ دیاگیا ہے۔ضلع کے ایجنسی علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں شدید سردی محسوس ہورہی ہے۔کئی علاقوں میں صبح 9بجے تک بھی سورج نظرنہیں آرہا ہے۔عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button