نیشنل

پہلوانوں کے سوال پر بھاگنے لگیں مرکزی وزیر میناکشی لیکھی ۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: مرکزی وزیر میناکشی لیکھی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں میڈیا کے کچھ لوگ ان سے پہلوانوں کے معاملے پر سوالات کر رہے ہیں۔ تاہم مرکزی وزیر سوالوں کا جواب دینے کے بجائے بھاگتی ہوئی نظر آتی ہیں اور مائیک کو دھکیلتی ہوئی گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے تمام کانگریس لیڈروں نے میناکشی لیکھی پر طنز کیا ہے۔

 

میناکشی لیکھی کسی پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں کہ اس دوران صحافیوں نے ان سے پہلوانوں سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کیے تو وہ تقریباً اپنی گاڑی کی طرف دوڑنے لگیں، اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ میناکشی لیکھی نے یہ دوڑ کیوں لگائی لیکن کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اس ویڈیو کو شیئر کرکے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 

کانگریس نے ایک آفیشل ٹوئٹ ہینڈل کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، "مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے خواتین پہلوانوں کے معاملے پر شدید ردعمل ظاہرکیا خود ہی دیکھ لیں۔” کانگریس لیڈر آلوک شرما نے لکھا کہ آج جب ملک کی بیٹیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے تو بی جے پی کے ممبران اسمبلی بیٹیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے بھاگ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button