نیشنل

10 مرتبہ فیل ہونے کے بعد ایک شخص گیارہویں مرتبہ دسویں کے امتحان میں کامیاب۔ گاؤں والے خوشی سے جھوم اٹھے،کندھوں پر بٹھا کر نکالا جلوس

ممبئی۔ دسویں جماعت میں 10 مرتبہ فیل ہونے کے بعد آخر کار ایک شخص پاس ہو گیا جس پر گاؤں والوں نے اسے پھولوں کا ہار پہنا کر اس کا جلوس نکالا۔ یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا پرلی تعلقہ کا ہے،

 

یہاں سے تعلق رکھنے والے کرشنا نام دیو منڈے نے سال 2018 میں دسویں جماعت کا امتحان لکھا تھا اور وہ فیل ہو گیا، تب سے وہ وقفہ وقفہ سے امتحان لکھ رہا تھا، اب تک اس نے 10 مرتبہ امتحان لکھا اور آخری مرتبہ گیارہویں بار امتحان لکھتے ہوئے اس نے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مہاراشٹرا میں ایس ایس سی کے نتائج جاری کیے گئے جس میں وہ کامیاب ہو گیا۔

 

اس کی کامیابی پر گاؤں والوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی۔ انہوں نے اسے کندھوں پر اٹھا لیا بینڈ باجے کے ساتھ اسے پھولوں کا ہار پہنا کر کندھے پر بٹھا کر جلوس نکالا گیا اور اسے گاؤں بھر میں گھمایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button