انٹر نیشنل

کورونا ویکسین سے ہوئی آسٹریلیائی کرکٹ کھلاڑی شین وارن کی موت ! ڈاکٹرس کا دعویٰ

نئی دہلی: آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کی موت ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہے۔ دراصل وارن کی موت سے متعلق ایک انتہائی چونکا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے۔ ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہو سکتی ہے۔ درحقیقت رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی جانب سے لی گئی کووِڈ ویکسین دل سے متعلق امراض کو بڑھاتی ہے۔ واضح رہے کہ وارن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔

 

شین وارن کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اپنی موت سے تقریباً 9 ماہ قبل انھوں نے کورونا کی ویکسین لی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وارن کو جو کورونا ویکسین دی گئی تھی اس سے دل سے متعلق امراض میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایک آسٹریلوی ڈاکٹر اور ہندوستانی نژاد برطانوی ماہر امراض قلب نے کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہو سکتی ہے۔

 

وارن نے کووڈ ایم آر این اے ویکسین لی تھی جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا امکان ہے۔ وارن نے یہ ویکسین اپنی موت سے تقریباً 9 ماہ قبل لگائی تھی۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر عاصم ملہوترا اور ڈاکٹر کرس نیل نے کہا کہ COVID mRNA ویکسین کورونری بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں میں جن کو پہلے ہی دل کی کوئی بیماری ہے۔

 

ڈاکٹر ملہوترا نے کہا "سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کو 52 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ تاہم سب جانتے ہیں کہ وارن کا طرز زندگی زیادہ صحت مند نہیں تھا۔ وہ سگریٹ نوشی کرتے تھے۔ اور ان کا وزن بھی زیادہ تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button